پاکستانی خبریں

ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن،فائرنگ سے تبادلے میں6 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

خلیج اردو

راولپنڈی: پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر صوبہ بلوچستان کے علاقے سمبازہ ژوب میں آپریشن کیا ہے جس کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے مابین شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں، معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ ملوث تھے۔

 

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ نواحی علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن بدستور جاری ہے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر دشمن کی مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button