پاکستانی خبریں

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پولیس نے کرکٹ پر جوا کھیلنے والوں کو گرفتار کر لیا

عالمی کرکٹ میلہ کے رنگا رنگ مقابلوں میں جواری بھی متحرک ۔ پاکستان کی دیگر ٹیموں کیساتھ ہونے والے میچز پر جواء کھیلنے والوں کیخلاف راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ۔۔ بکیوں کو گرفتار کر کے بھاری رقم، موبائل فون، ٹیلی فون سیٹ، کمپیوٹر،لیپ ٹاپ سمیت دیگر اشیا برآمد کر کے تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا ۔

 

کرکٹ کی دنیا میں سب سے بڑے ہونے والے مقابلوں پر جواء کھیلنے والے گروہوں کیخلاف راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں
تیز کر دیں ۔

 

وارث خان پولیس نے پہلی کارروائی گرین شرٹس کے میچ پر آن لائن جوا کھلانے والے 05 بکی گرفتار کر لیے۔ ملزمان کی شناخت کامران ،محمد علی، اکبر، معید اور ملک انوار کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضہ سے 06 موبائل فون، 02 کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور
نقدی 22500 روپے برآمد ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موبائل ایپ کے ذریعے مخصوص گاہکوں کو جواء کھلا رہے تھے۔

 

دوسری کارروائی میں وارث خان پ ولیس نے بکی کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی شناخت اکرام اور ناصر کے نام سے ہوئی۔ یہ ملزمان بھی آن لائن جوا کھیل رہے تھے۔ملزمان کے قبضہ سے جوا پر لگی رقم 20500 روپے، 04 موبائل فون، 06 ٹیلی فون سیٹ برآمد ہوئے۔ کمپیوٹر لیپ ٹاپ، ایل سی ڈیز، کھاتوں کے رجسٹر بھی برآمد کر لیے گئے۔

 

پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ کرکٹ ورلڈ کپ کے دیگر میچوں پر بھی جوا کھیلتے تھے۔ دوسری جانب غیر قانونی کاروبار میں ملوث 150 بیٹنگ کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ہے۔ یہ آٗئن لائن ویب سائٹ اور موبائل کمپنیاں ابتک پاکستان کو لاکھوں ڈالر کا نقصان پہنچا چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button