
خلیج اردو
لاہور – انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے ایڈمن جج منظر علی گل کی سربراہی میں پولیس کی درخواست پر ایک صفحے کا تحریری حکم جاری کیا۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور اور دیگر ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہو چکے ہیں۔ علی امین گنڈاپور، حماد اظہر اور دیگر ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں اور پولیس کی درخواست کے مطابق ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں۔ عدالت نے اس درخواست کو مناسب قرار دیتے ہوئے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت لاہور کے تھانہ مستی گیٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔






