
خلیج اردو
اسلام آباد – سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جسمانی ریمانڈ کے لئے پنجاب حکومت کی دائر کردہ اپیلیں نمٹا دیں اور کہا کہ اگر پنجاب حکومت چاہے تو وہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو درخواست دائر ہونے پر اس کی مخالفت کرنے کا حق دیا۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا ہے، اس لیے اب جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا کہ کسی قتل یا زنا کے مقدمات میں بھی ایسے ٹیسٹ کبھی نہیں کرائے گئے، اور ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ حکومت عام آدمی کے مقدمات میں بھی ایسی ہی ایفیشنسی دکھائے گی۔





