
خلیج اردو
راولپنڈی: جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان آرمی کے افسران اور جوانوں کو ان کی شجاعت اور خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے دوران ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے اعزازات دیے گئے۔ شہداء کو دیے گئے اعزازات ان کے اہل خانہ نے اعزاز کے ساتھ وصول کیے۔
تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ:
"شہداء اور غازی ہمارا دائمی فخر ہیں۔ ان کا احترام اور عزت ہر پاکستانی پر ایک مقدس امانت ہے۔ آج جو امن اور آزادی ہمیں میسر ہے، وہ ان عظیم سپوتوں کی حتمی قربانیوں کا ثمر ہے۔”
انہوں نے شہداء کے اہل خانہ کے صبر، استقامت اور قربانیوں کو بھی سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔






