
خلیج اردو
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ وفات پا گئیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی، مولانا فضل الرحمان، چاروں وزرائے اعلیٰ اور راجہ پرویز اشرف نے افسوس کا اظہار کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔