
خلیج اردو
اسلام آباد: سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کا بل صدر مملکت کے اعتراض کے باعث التوا کا شکار ہو گیا۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سینیٹرز کی تنخواہیں بڑھانے کا بل منی بل کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے اس طرح کے عام بل کے ذریعے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بل پر مزید کارروائی کے لیے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔