
خلیج اردو
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے پوچھا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کتنے افغان شہری موجود ہیں اور اب تک کتنے افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا ہے؟ اس کے علاوہ افغان شہریوں کے انخلا سے متعلق کیے گئے اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ 31 مارچ کے بعد افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز بھی غیر قانونی تصور ہوں گے اور ملک نہ چھوڑنے والے افغان شہریوں کے خلاف یکم اپریل سے کارروائی کی جائے گی۔