
خلیج اردو
نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے جموں و کشمیر پر دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا نام نہاد اٹوٹ انگ نہ کبھی تھا اور نہ ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو استصوابِ رائے کے ذریعے حقِ خودارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا حق دلائے۔
طارق فاطمی نے مزید کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر بدستور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی میں اس کے حل کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا جائز حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے