سپورٹس

بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل

خلیج اردو
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر تمیم اقبال کو ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

میچ کے دوران تمیم اقبال نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈھاکہ کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیکل ذرائع کے مطابق تمیم اقبال کے دل کے کچھ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، ان کی حالت مستحکم ہے اور ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی علاج جاری ہے۔

یاد رہے کہ تمیم اقبال بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور وہ قومی ٹیم کی قیادت بھی کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button