
خلیج اردو
کراچی:شان مسعود سے کراچی کنگز کی کپتانی واپس لے لی گئی، جبکہ آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز ڈیوڈ وارنر کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق کراچی کنگز کی مینجمنٹ نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور نئے سیزن میں مضبوط کمبی نیشن بنانے کے لیے قیادت میں یہ تبدیلی کی ہے۔
شان مسعود نے گزشتہ سیزن میں کراچی کنگز کی قیادت کی تھی، تاہم ٹیم کی ناقص کارکردگی اور مسلسل شکستوں کے باعث انتظامیہ نے قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کیا۔
ڈیوڈ وارنر اپنی جارحانہ بیٹنگ اور قائدانہ صلاحیتوں کے باعث دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں، ان کی قیادت میں کراچی کنگز کو پی ایس ایل 10 میں بہتر کارکردگی کی امید ہے۔