عالمی خبریں

کینیڈا میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان، وزیراعظم مارک کارنی نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی

خلیج اردو
اوٹاوا: کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم مارک کارنی نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔ انتخابات 28 اپریل کو ہوں گے، جبکہ شیڈول کے مطابق انتخابات 20 اکتوبر کو ہونا تھے۔

مارک کارنی نے کہا کہ ملک کو محفوظ بنانے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ کینیڈا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

وزیراعظم نے الزام لگایا کہ امریکی صدر کینیڈا کو کمزور کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ہم پر اپنی مرضی مسلط کر سکیں۔ مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا کی خودمختاری کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ عوام کو مضبوط اور محفوظ مستقبل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button