عالمی خبریں

خان یونس میں اسرائیلی فوج کا نصر ہسپتال پر حملہ، حماس رہنما اسماعیل برحوم شہید

خلیج اردو
غزہ:: اسرائیلی جارحیت میں شدت آ گئی، خان یونس کے نصر ہسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے میں حماس کے سینئر رہنما اسماعیل برحوم سمیت دو افراد شہید ہو گئے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا بڑا حملہ ہے جس میں حماس کے رہنما کو نشانہ بنایا گیا۔ حماس نے اسماعیل برحوم کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید اکیاون فلسطینی جان سے گئے، جبکہ سات اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسرائیلی چیف آف سٹاف نے غزہ میں آپریشن کو مزید وسعت دینے کی سفارش کر دی ہے۔ دوسری جانب پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیلی حملے فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پوپ کا کہنا تھا کہ غزہ میں دوبارہ سے حملے شروع ہونے پر افسوس اور دکھ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button