پاکستانی خبریں

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

خلیج اردو
اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔

عدالتی ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت کل ہوگی جس میں قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف درخواستوں پر غور کریں گے۔

رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کی ہیں۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button