پاکستانی خبریں

پاکستان میں منشیات اور تخریب کاری مواد کی اسمگلنگ میں افغان بچوں کے استعمال کا انکشاف

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں منشیات اور تخریب کاری کے مواد کی اسمگلنگ میں افغان بچوں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سیکڑوں افغان بچے گرفتار کیے جا چکے ہیں جبکہ غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے 50 افغان بچوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے بچوں اور بچیوں کو طورخم سرحد پر افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ قبائلی جرگے کے ذریعے بچوں کو افغانستان واپس بھیجا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعدد افغان بچے منشیات اور تخریب کاری کے مواد کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام بچے افغان شہری ہیں اور انہیں کئی بار وارننگ دی جا چکی ہے، تاہم افغان حکومت ان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔ حکام نے کہا کہ سرحدی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button