پاکستانی خبریں

خیبرپختونخوا پولیس زیادہ قربانیاں دے رہی ہے مگر انہیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم تنخواہیں مل رہی ہیں،خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کرنے کا مطالبہ

خلیج اردو
پشاور:انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس نے صوبے کو ہارڈ ایریا قرار دینے اور پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو اندرونی اور سرحدی دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے۔ خیبرپختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ خیبرپختونخوا پولیس زیادہ قربانیاں دے رہی ہے مگر انہیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم تنخواہیں مل رہی ہیں۔ آئی جی نے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہیں فوری طور پر بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button