پاکستانی خبریں

ایمل ولی اپنا مطالبہ پارلیمنٹ کے ساتھ رکھے،پشاور ہائیکورٹ نے سربراہ اے این پی کی درخواست مسترد کردی

خلیج اردو
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے اے این پی سربراہ ایمل ولی کی دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست خارج کر دی

پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار سینیٹ کے رکن ہیں، وہ پارلیمنٹ میں یہ معاملہ اٹھا سکتے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری گزشتہ منتخب حکومت کا فیصلہ تھا اور یہ درخواست اب زائدالمیعاد ہو چکی ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ دہشتگردی کے باعث پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور صوبے کو اربوں ڈالر کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔ عدالت نے واضح کیا کہ آئین پاکستان کے تحت تمام ادارے اپنی حدود میں کام کرنے کے پابند ہیں اور پالیسی سازی حکومت کا اختیار ہے جس میں عدالت مداخلت نہیں کر سکتی۔

عدالت نے قرار دیا کہ جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار بھی حکومت کے پاس ہے، عدالت حکومتی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button