پاکستانی خبریںسپورٹس

شعیب اختر کی پاکستانی باؤلنگ پر کڑی تنقید، سلیکشن کمیٹی کو ناکام قرار دے دیا

خلیج اردو
لاہور:سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاکستانی باؤلنگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوتھے ٹی 20 میں پچ 200 رنز والی نہیں تھی، مسئلہ باؤلنگ کا ہے۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے باؤلرز نے گیند کو خوب سوئنگ کرایا، جبکہ پاکستانی باؤلرز میں دم نظر نہیں آیا۔

شعیب اختر نے شاہین شاہ آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اس طرح کی وکٹ پر گیند کو سوئنگ نہیں کراسکا اور رنز کھا گیا تو وہ کسی بھی کنڈیشن میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین کی رفتار 136 کلومیٹر فی گھنٹہ سے اوپر نہیں جاتی، ایسے میں وہ کیسے فاسٹ باؤلر کہلا سکتا ہے؟

انہوں نے حارث رؤف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ میں بہتر باؤلنگ کر رہا ہے کیونکہ اس کے پاس رفتار ہے۔ شعیب اختر نے سلیکشن کمیٹی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے ناکام ترین لوگ اس وقت کمیٹی میں بیٹھے ہیں، جو بڑا فیصلہ کرنے سے گھبراتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کرکٹ کو آگے لے کر جانا ہے تو پروفیشنل لوگوں کو ذمہ داریاں سونپنی ہوں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button