پاکستانی خبریں

9مئی فوج کا نہیں قوم کا مقدمہ ہے، اس دن فوج نہیں ریاست پاکستان کے خلاف سازش کی گئی تھی،ڈی جی آئی ایس پی آر

خلیج اردو
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی فوج کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مقدمہ ہے، اس روز ریاست پاکستان کے خلاف سازش کی گئی تھی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ برسلز میں آرمی چیف نے کسی صحافی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا۔ سہیل وڑائچ کے جس کالم کا حوالہ دیا جا رہا ہے وہ دراصل ایک ایونٹ سے متعلق ہے، جہاں سیکڑوں افراد نے تصاویر بنوائیں۔ اس موقع پر نہ پی ٹی آئی کا ذکر ہوا اور نہ ہی کسی معافی کی بات سامنے آئی۔

انہوں نے کہا کہ سہیل وڑائچ کی یہ ایک نامناسب حرکت تھی جس کا مقصد ذاتی تشہیر اور مفاد حاصل کرنا تھا۔ پاک فوج کے ترجمان نے افسوس کا اظہار کیا کہ ایک سینئر صحافی نے بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور ہمیشہ ریاستی مفاد کو مقدم رکھتی ہے، میڈیا اور اداروں کو بھی سمجھداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ 9 مئی کے واقعات پر مؤقف پہلے دن سے ایک ہی ہے، اس میں ملوث ہر کردار، چاہے وہ ماسٹر مائنڈ ہو، سہولت کار یا منصوبہ ساز، سب کو جواب دینا ہوگا۔ صرف معافی مانگنے سے قانونی عمل نہیں رکے گا، جو بھی غیر قانونی حرکت کرے گا اسے قانون کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button