
خلیج اردو
پشاور: جی ٹی روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے کیش سپلائی کرنے والی گاڑی کو لوٹ کر تین کروڑ روپے لے اڑے۔ پولیس نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کیش سپلائی کرنے والی گاڑی نے حفاظتی ایس او پیز پر عمل نہیں کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد چار تھی، جن میں سے دو موٹر سائیکل پر آئے تھے۔
پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔