پاکستانی خبریں

اسلام آباد کچہری کے باہر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 2 زخمی،ایمبولنس کی عدم موجودگی کے باعث زخمیوں کو لوڈر گاڑی پر لے جایا گیا

خلیج اردو
اسلام آباد: سخت سکیورٹی کے باوجود اسلام آباد کچہری کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار تین افراد نے پیشی پر آئے افراد پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد دو ملزمان پیدل فرار ہو گئے جبکہ تیسرا ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہوا۔

زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ایمبولینس نہ ہونے کے باعث اسے لوڈر گاڑی میں لے جایا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button