پاکستانی خبریں

وزیراعلیٰ سندھ کا 30 ہزار طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا اعلان

خلیج اردو
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کی 30 جامعات کے 30 ہزار طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر مندی کے شعبے میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مہارتیں صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے سندھ حکومت اور گوگل کے درمیان ہونے والے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال 10 سرکاری جامعات کے 1500 مستحق طلبہ کو اسکالرشپس فراہم کی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button