پاکستانی خبریں

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ماریا قتل کیس کا فیصلہ ہوگیا،باپ اور بھائی سزائے موت جبکہ بھابھی اور ویڈیو بنانے والا بھائی بری

خلیج اردو
ٹوبہ ٹیک سنگھ: باپ کے سامنے بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ بی بی کو بعد از موت انصاف مل گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتولہ کے بھائی محمد فیصل اور والد عبدالستار کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

عدالت نے قتل کی ویڈیو بنانے والے مقتولہ کے دوسرے بھائی محمد شہباز اور بھابھی کو بری کر دیا۔ محمد شہباز قتل کے دوران ویڈیو بناتا رہا، جو واقعے کے چار روز بعد وائرل ہونے پر معاملہ سامنے آیا۔

کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے ٹھوس شواہد پیش کیے، جس کے بعد عدالت نے مرکزی ملزمان کو سزائے موت سنائی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button