پاکستانی خبریں

اسپتال مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں،وزیراعلیٰ پنجاب کا سرکاری ہسپتالوں کے واجبات فوری ادا کرنے کا حکم

خلیج اردو
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کے واجبات فوری ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ انہوں نے ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے اور میڈیسن لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہسپتالوں میں شکایات کاؤنٹر فعال کرنے اور اسے نمایاں جگہ پر لگانے کا حکم دیا ہے۔ مریضوں سے براہ راست رابطہ کر کے ان کا فیڈ بیک لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں کے دورے کرنے اور انسپکشن کے لیے چیک لسٹ رپورٹ کی اصولی منظوری دے دی۔ ہسپتالوں کی حقیقی صورتحال جاننے کے لیے ایک سے زائد ادارے چیک لسٹ تیار کریں گے، جس میں ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری، مفت ادویات، لیب ٹیسٹ اور بائیو میڈیکل آلات کی دستیابی شامل ہوگی۔

مریم نواز نے میڈیکل سٹی پراجیکٹ کا پلان بھی طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button