خلیج اردو
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی مولانا فضل الرحمن کے گھر آمد اور ملاقات،نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کی خوش دامن کے انتقال پر تعزیت کی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملکی سیاسی معاملات پر گفتگو کی گئی
امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کی ملاقات میں طے کیا کہ آئندہ بھی مل کر چلیں گے،انتخابی معاملات میں بھی ایڈجسٹمنٹ کریں گے
بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ بچے اور بڑے کی بات میں فرق ہوتا ہے،،ہم نے پیپلز پارٹی کے خلاف انتہاء پسندانہ رویہ اختیار نہیں کرنا،
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ میڈیا نے میرے بیان کو ایسا چلایا جیسے ہم انتحابات نہیں چاہتے،ہم تو چاہتے ہیں تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں،انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر جب کسی سے ملتا ہے تو اس کا مطلب کچھ اور ہوتا ہے،میری نظر میں پی ٹی آئی کوئی سیاسی پارٹی نہیں ہے،