پاکستانی خبریں

خیبرپختونخوا کےقبائلی اضلاع میں امن کی خاطر سائیکل ریس کا انعقاد کیوں کیا گیا؟

خلیج اردو
مہمند: خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں امن کا سفر جاری ہے۔ پاک فوج، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور فرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی اشتراک سے مہمند، باجوڑ امن سائیکل ریس ہوئی۔

 

پاک فوج، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور فرنٹیئر کور نارتھ نے باہمی اشتراک سے سائیکل ریس 18 سے 19 نومبر تک جاری رہی۔
جس میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 120 سائیکلسٹ نے ضلع مہمند اور ضلع باجوڑ میں 40 کلومیٹر
پر محیط ریس میں حصہ لیا۔

 

سائیکل ریس کیڈٹ کالج مہمند سے شروع ہوئی اور دو مرحلوں کے دوران ناہکی ٹنل پر اختتام پذیر ہوئی۔

 

منتظمین کے مطابق مہمند، باجوڑ پیس سائیکل ریس کا مقصد دنیا کو خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں میں امن قائم ہونے اور سیاحت کے فروغ کے لئے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button