پاکستانی خبریں

بیوی کو حق مہر نہ دینے والے شوہر کو ایک لاکھ روپے کا جرمانہ کردیا گیا

خلیج اردو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حق مہر نہ دینے پر شوہر کو ایک لاکھ جرمانہ عائد کردیا۔ عدالت نے 30 روز میں حق مہر ادا نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی ہدایت بھی کر دی۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ کو پاکستان کا قانون پسند نہیں تو کم از کم اسلام کا ہی احترام کر لیں۔

 

 

دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نکاح نامہ میں لکھے 5 لاکھ حق مہر 6 سال تک نہ ادا کرنے پر وکیل درخواست گزار کی سرزنش کر دی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ حق مہر بیوی کا حق ہے، اسے کیوں نہیں دیا، آپ کو اب دس لاکھ ادا کرنے کا حکم جاری کر رہے ہیں تاکہ آئندہ ایسے کیسز عدالت میں نہ لائیں۔

 

وکیل درخواست گزار نے کیس واپس لینے کی استدعا کی تو چیف جسٹس نے کہا کہ ایسے نہیں ہوگا ،جب مرضی آپ کیس واپس لے لیں ، 6 سال آپ نے بیوی کو اسکا حق نہیں دیا اور اب آپ انصاف کیلئے سپریم کورٹ آئے ہیں، اب انصاف دونوں طرف ملنا چاہیے ۔

 

عدالت نے بھلوال سے تعلق رکھنے والے درخوست گزار کو ایک لاکھ جرمانہ عائد کرتے ہوئے ایک ماہ میں حق مہر ادا کرنے کا حکم دے دی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button