پاکستانی خبریں

بھارت نے ہماراپانی روک دیاتو پھر جنگ ہوگی،اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو کا برطانوی میڈیا کو انٹرویو

خلیج اردو
نیویارک – اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا موقف سچ پر مبنی، مضبوط اور پرامن ہے، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر اسے توجہ سے سنا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ دنیا کے سامنے امن کا پیغام لے کر آئے ہیں۔

بھارت سے متعلق بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے سخت مؤقف اختیار کیا اور خبردار کیا کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو اس کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو جنگ ناگزیر ہو جائے گی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں اور عملی اقدامات زمینی حقائق پر مبنی ہیں، اور ان سے امریکہ بخوبی واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہی اقدامات کے باعث پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی گرے لسٹ سے باہر آیا۔

اپنے دورہ امریکہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بتایا کہ ان کا پہلا ہدف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت اور پاکستان کا موقف پیش کرنا تھا، جب کہ امریکی کانگریس اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ثانوی حیثیت رکھتی تھیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی کو نیتن یاہو کی سستی نقل کہنا ان کا کامیاب ترین بیان تھا، جس پر وسیع ردعمل سامنے آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو یہ غلط فہمی تھی کہ پاکستان داخلی طور پر متحد نہیں، لیکن جب جنگ کا وقت آیا تو پوری قوم ایک صف میں کھڑی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button