پاکستانی خبریں

پاراچنار میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، علی امین گنڈا پور کوکوئی پرواہ نہیں، سند ھ کے سنیئر وزیر شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاراچنار میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے لیکن علی امین گنڈا پور کوکوئی پرواہ نہیں۔

 

کراچی میں پریس کانفرنس کے دورران شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے گن پوائنٹ پر مطالبات نہیں منوا سکتے۔خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ اسلام آباد پریلغار کررہاہے جبکہ خیبرپختونخوا میں امان وامان کی صورتحال خراب ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ٹولہ ملک میں انتشار پیدا کررہاہے۔ یہ لوگ کبھی بھی مہنگائی کیلئے نہیں نکلے لیکن ان کی واحد ڈیمانڈ عمران خان کی رہائی ہے۔لیکن انہیں عدالتوں نے رہا کرنا ہے،حکو مت نے نہیں۔

 

مسٹر شرجیل نے کہا کہ بتایاجائے کراچی میں کتنے لوگ اس احتجاج کیلئے نکلے ،لوگ اب پی ٹی آئی کے انتشار میں نہیں آئیں گے۔ پی ٹی آئی انتشار کی سیاست بند کرے،لوگ بیزار ہوچکے ہیں اب انہیں بیوقوف بنانا بند کردیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button