پاکستانی خبریں

حکومت کے پاس گھڑیاں ہیں لیکن وقت ہمارے پاس ہے،بیرسٹر سیف

خلیج اردو
پشاور:خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت مطالبات پورے ہونے کے بغیر احتجاج کے خاتمے کا نہ سوچھے۔

 

انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت پولیس کیلئے کئی دن کی خوراک کا بندوبست کر لے، ہم اپنے پلان کے تحت پیش قدمی کر رہے ہیں,ہمیں کوئی جلدی نہیں۔

 

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس گھڑیاں ہیں لیکن وقت ہمارے پاس ہے، درباری وزرا جتنی پریس کانفرنسیں کر لیں، ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button