پاکستانی خبریں

یہ میرے شوہر کا نہیں، پاکستان اور پاکستانیوں کا معاملہ ہے، بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج سے خطاب 

خلیج اردو
ٹیکسلا:پاکستان تحریک انصاف بطور جماعت 24 نومبر سے ایک احتجاج کا آغاز کر چکی ہے جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی رہنما اور کارکن قافلوں کی شکل میں اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے۔

 

اس احتجاج کا مرکزی قافلہ پشاور سے رواں دواں ہے جس کی سربراہی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کررہے ہیں۔

 

گزشتہ روز بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کیا جس میں انہوں نے شرکاء کو بچوں اور بھائیوں کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی ہمارے پاس نہیں آ جاتے، ہم نے یہ احتجاج ختم نہیں کرنا۔

 

بشریٰ بی بی نے کنٹینر سے خطاب میں کہا کہ احتجاج کی وجہ صرف میرے میاں کی بات نہیں ،بلکہ ہم پاکستان اور اِس ملک کے لیڈر کی آزادی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

 

بشریٰ بی بی نے شرکاء جس میں اکثریت پشتونوں کی ہے، سے کہا کہ پٹھان غیرت مند قوم ہیں، وہ آخری وقت تک ساتھ نہیں چھوڑتے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button