پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی کی تحریک مسلح دہشتگردی کی کاوش ہے،مریم نواز

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ احتجاج میں سرکاری وسائل کا استعما ل ہو رہا ہے۔ یہ تحریک مسلح دہشت گردی کی کاوش ہے۔

 

مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آ ئی ا حتجا ج میں پولیس اہلکا روں پر فا ئرنگ پر ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ایس پی، ڈی ایس پی ایس ایچ او سمیت 20 سے زائد پولیس اہلکار کا حملوں میں زخمی ہونا افسوسناک ہے۔

 

مریم نواز نے الزام لگایا کہ مظاہرین کے پاس شارٹ مشین گن ، آنسو گیس،چاقو،ماسک وغیرہ بھی دیکھے گئے ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے حملوں میں ایسا اسلحہ استعمال ہوا جو صرف پولیس کے پاس ہوتا ہے۔

 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب پولیس کو پہلے بھی تصادم سے بچنے کیلئے غیر مسلح رکھا گیا تھا۔ اب بھی غیر مسلح ہے،ایک صوبے کی پولیس کا دوسرے صوبے پر حملہ قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button