پاکستانی خبریں

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر نہ ہو سکا

خلیج اردو
اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست تاحال اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر نہ ہو سکی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے قائم مقام چیف جسٹس نے کیس پیر کے روز لگانے کی ہدایت کی تھی، مگر اس کے باوجود درخواست کو عدالتی کاز لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان اور رہنما شبلی فراز آج اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے اور کیس کی جلد سماعت کے لیے عدالتی حکام سے رابطے میں رہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ یہ کسی عام فرد کا وعدہ نہیں تھا بلکہ قائم مقام چیف جسٹس نے خود کیس مقرر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سائل کو انصاف کی بروقت فراہمی آئینی حق ہے اور اس میں تاخیر انصاف کے منافی ہے۔

پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دو مرتبہ سزا یافتہ ملزمان کی سزا معطلی کی اپیلیں دنوں میں سنی جا رہی ہیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست کو ایک ہفتے سے التوا میں رکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button