خلیج اردو: پٹرول و CNG کی بندش کے بعد کھلابٹ اور گردونواح کے علاقہ جات میں عوام نے تانگہ سروس کو دوبارہ چلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تانگہ سواری کے حوالے سے برسوں قبل کھلابٹ ایک بڑی شناخت رکھتا تھا جو آہستہ آہستہ مٹ گیا۔
تاہم اب پٹرول اور سی این جی کی بندش کے بعد تانگہ سواری سروس کو دوبارہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پرانے کوچوان تانگے کے سازو سامان تیار کرلیں کیونکہ اب ہم بنا ٹائم مشین کے کافی پرانے پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔