خلیج اردو: سابق وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے ڈرائیور اور گن مین اسلام آباد سے شراب کی بوتلیں لے جاتے ہوئے گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق گن مین اور ڈرائیور چوہدری پرویز الہی کی ہدایات کے مطابق لاہور سے پیسوں بھرا لفافہ پنجاب ہاؤس کے ملازم فہیم مرزا کو دینے اور اس سے بریف کیس میں بند شراب کی بوتلیں لینے آئے تھے۔
مجسٹریٹ کے سامنے بیان میں دونوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کے فہیم اور ارشاد نامی شخص جو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں مازمت کرتا ہے، بطور فرنٹ مین چوہدری پرویز الہی کے لیے پیسوں کے لین دین میں ملوث ہیں اور پرویز الئی صاحب کیلےF-8/3میں واقع انکی نجی رہائش گاہ پر پرائویٹ پارٹیز کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔
مزید انکشاف میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ عاصم چیمہ نامی شخس جو کہ پنجاب اسمبلی میں ملازم ہے چوہدری پرویز الٰہی کے لیے لاہور میں نجی محفلوں کا انتظام کرتا ہے اور یہ شراب اسلام آباد سے اسی مقصد کے لئےمنگوائی گئی تھی۔