
خلیج اردو: پاکستان میں پہلی مرتبہ ہیضے کی ویکسین سرکاری طور پر متعارف کروا دی گئی۔ اس سلسلے میں کوئٹہ میں ہیضے کی سرکاری سطح پر ویکسینیشن مہم کا آغاز ہوگیا
چیف سیکرٹری بلوچستان نے کوئٹہ میں بچوں کو ویکسین پلا کر پانچ روزہ مہم کا افتتاح کیا۔
پاکستان میں ہیضے کی سرکاری سطح پر ویکسی نیشن آغاز بلوچستان سے ہوا ، صوبے کے 8 اضلاع کی 37 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسداد ہیضہ ویکسینیشن مہم 29 جولائی تک جاری رہے گی۔ 7 لاکھ 50 ہزار بچوں کو ہیضے سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
بلوچستان میں رواں سال ہیضے کا پہلا کیس 17 اپریل کو ڈیرہ بگٹی میں رپورٹ ہوا ، 15 جولائی تک کیسز کی تعددا 19 ہزار سے تجاوز کر گئی