خلیج اردو: جاپان میں بھی منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا، ٹوکیومیں منکی پاکس کاپہلا کیس رپورٹ ہواہے۔
ٹوکیو کے گورنر یوریکو کوئیکے کا کہنا ہے کہ متاثرہ 30 سالہ شخص یورپ سے واپس آیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اب تک 75 سے زائد ممالک میں 16 ہزار 600 سے زیادہ منکی پاکس کے کیسزرپورٹ ہوچکےہیں،منکی پاکس سے اب تک 5 اموات افریقی ممالک میں ہوئی ہیں۔
گزشتہ دنوں عالمی ادارہ صحت نے بھی منکی پاکس کو گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا تھا