
خلیج اردو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک و قوم کے لیے بے مثال اور قابلِ قدر خدمات سر انجام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت اور عسکری حکمت عملی نے پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط بنایا۔
مریم نواز شریف نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعاگو ہیں کہ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج پیشہ ورانہ مہارت اور قابلیت کی نئی بلندیوں کو چھوئے۔






