پاکستانی خبریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے حالیہ پاکستان بھارت جنگ میں تاریخی کامیابی حاصل کی، جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے،چوہدری شجاعت

چوہدری شجاعت حسین کی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ترقی پر مبارکباد

 

خلیج اردو
سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے رینک پر ترقی پانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف نے اپنی محنت، صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت سے یہ اعلیٰ مقام حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز درحقیقت وطن کے دفاع کے لیے ان کی شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیاب منصوبہ بندی اور اس کی عملی حکمت عملی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے حالیہ پاکستان بھارت جنگ میں تاریخی کامیابی حاصل کی، جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی فضائی دفاع کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کی مدتِ ملازمت میں توسیع پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ایئر چیف مارشل کی کامیاب جنگی حکمت عملی نے دشمن کو مؤثر جواب دیا اور ملکی فضائی حدود کو ناقابل تسخیر بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور پوری قوم مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری طارق حسن نے بھی جنرل عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل ترقی کو ’’قوم کی آواز‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل عاصم قوم کی امنگوں کے حقیقی محافظ بن کر ابھرے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button