
خلیج اردو
راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست مشکل سفر اور کٹھن راستوں کا نام ہے، ہم جلد راولپنڈی سے مری ٹرین سروس شروع کریں گے۔ کوٹلی ستیاں میں 100 بیڈ کا نیا ہسپتال بنایا جائے گا جبکہ بھوربن میں 50 بیڈ کا جدید ترین ہسپتال تعمیر ہو رہا ہے تاکہ مری اور گلیات کے عوام کو علاج کے لیے راولپنڈی نہ جانا پڑے۔
انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دو سال میں مری دنیا کا بہترین سیاحتی مقام ہوگا، لوگ یہاں دیکھنے کے لیے آئیں گے۔ وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں سڑکوں اور ہسپتالوں کی حالت درست نہیں۔







