
خلیج اردو
ڈیرہ:ڈیرہ اسماعیل خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک محنت کش باپ نے اپنی 11 سالہ بیٹی کو ونی ہونے سے بچانے کے لیے خودکشی کر لی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان، مرکزی ملزم فرید اور عرائض نویس کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔
ایس پی ڈی آئی خان گوخان کے مطابق متاثرہ بچی کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق علاقے کے بااثر افراد نے ایک پنچایت کے ذریعے حجام کی بیٹی کو ونی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
خودکشی سے قبل والد نے ایک آڈیو پیغام ریکارڈ کیا، جس میں اس نے کہا کہ وہ اپنی جان دے رہا ہے تاکہ اس کی قربانی بیٹی کے مستقبل کو محفوظ بنا سکے۔ متاثرہ بچی کا رشتہ اس کے بھانجے سے طے کیا گیا تھا۔







