
خلیج اردو
لکی مروت:لکی مروت میں گھریلو تنازع کے باعث دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں 15 سالہ لڑکی نے والدین کی ناراضگی سے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
بیٹی کی موت کی خبر سن کر ناراض ماں، جو میکے میں تھی، فوری طور پر گھر پہنچی اور اپنی بیٹی کو خون میں لت پت دیکھ کر صدمے سے مبینہ خودکشی کر لی۔
عینی شاہدین کے مطابق، بیٹی نے علیحدگی میں جبکہ ماں نے خواتین کے ہجوم میں اپنی جان لی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اصل وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔
یہ افسوسناک واقعہ گھریلو مسائل کے سنگین نتائج کو اجاگر کرتا ہے۔







