عالمی خبریں

غزہ جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا دوحہ میں آغاز

خلیج اردو
غزہ:غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا آج دوحہ میں آغاز ہو رہا ہے، جہاں امریکہ پہلی بار حماس سے براہ راست مذاکرات کرے گا۔

مذاکرات میں قطر، مصر اور حماس کے وفود کے ساتھ امریکی نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکاف بھی شریک ہوں گے، جبکہ اسرائیل نے بھی اپنا وفد بھیجنے کی تصدیق کر دی ہے۔

امریکی ایلچی ایڈم بوہلر نے جلد معاہدہ طے پانے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا معاہدہ ہوگا جس کے تحت نہ صرف امریکی بلکہ تمام قیدی رہا ہو سکیں گے۔ حماس نے امریکی ایلچی کی جنگ بندی کی کوششوں کو خلوص نیت سے سراہا ہے۔

یہ مذاکرات 3 فروری کو شروع ہونا تھے، لیکن اسرائیل کے انکار کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئے۔ دوسری جانب، اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد کی بندش کے بعد پانی اور بجلی کی فراہمی بھی منقطع کر دی ہے، جس پر اقوام متحدہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے فلسطینیوں کی نسل کشی کے مترادف قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button