خلیج اردو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب مختلف حلقوں کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا سلسلہ جاری،حمزہ شہباز، مریم نواز،خواجہ آصف اور عون چوہدری سمیت دیگر کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے لاہور سے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔این اے 118 سے حمزہ شہبازشریف، این اے 119 سے مریم نوازشریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن نے سیالیکوٹ چوروں قومی اسمبلی کے حلقوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے۔۔کامیاب چاروں ن لیگی امیدوروں میں این اے 70 سے چوہدری ارمغان سبحانی، این اے 71 سے خواجہ آصف،این اے 72 سے علی زاہد اور این اے 73 سے نوشیف افتخار کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 128 لاہور سے عون چودھری ،این اے 11 شانگلہ سے امیر مقام کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ہے جبکہ اسلام آباد کے تین حلقوں این اے 46، این اے 47 سے ن لیگ کےامیدوار اور این اے 48 سے آزاد امیدوار جبکہ این اے 238 کراچی سے ایم کیو ایم کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں،
الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق این اے 46 سے مسلم لیگ ن کے انجم عقیل اور این اے 47 سے لیگی امیدوار طارق فضل چوہدری جبکہ این اے 48 سے آزاد امیدوار راجہ خرم نواز کامیاب ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے238 کراچی سے ایم کیو ایم کے صادق افتخارکامیاب قرار پائے ہیں۔