پاکستانی خبریں

ہمارے پاس مرکز میں مینڈیٹ نہیں، اسی لیے حکومت نہیں بنا رہے، بلاول بھٹو زرداری

خلیج اردو
اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے وفاق میں حکومت کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا۔ دوبارہ انتخابات سے بچنے کے لیے ن لیگ کے امیدوار کو وزیر اعظم کا ووٹ دیا جائے گا۔ بلاول بھٹو کہتے ہیں پی ٹی آئی ہم سے بات نہیں کرنا چاہتی۔ ہم حکومت نہیں کرنا چاہتے۔ ایسے میں کوئی وزیر اعظم نہیں بنا سکے گا۔ تو دوبارہ الیکشن سے سیاسی بحران آئے گا۔ اس لیے ن لیگ کو حکومت سازی میں مدد دیں گے۔ لیکن کابینہ میں نہیں بیٹھیں گے۔ عوام نے الیکشن میں حصہ لیا۔ مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہئے۔ ملک دوبارہ الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے دو روز تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ ۔۔۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے نمبر زیادہ ہیں۔ پیپلز پارٹی کے پاس وفاقی حکومت کا مینڈیٹ نہیں اس لیے وفاق میں حکومت نہیں بنائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی پیپلز پارٹی سے بات نہیں کرنا چاہتی۔ ایسے میں کوئی پارٹی حکومت نہیں بن سکے گی۔ تو ملک نئے سیاسی بحران میں داخل ہو گا۔ آئین کے تحت کوئی حکومت نہ بنا پائے تو نیا الیکشن ہوتا ہے۔ اس صورت حال سے بچنے کے لیے پیپلز پارٹی حکومت سازی کے لیے ن لیگ کے وزیر اعظم کے امیدوار کو ووٹ دے گی لیکن کابینہ میں نہیں بیٹھے گی۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ الیکشن جیسا بھی ہوا۔ اس بات کو تسلیم کیا جانا چاہئے کہ عوام نے الیکشن میں حصہ لیا۔ اب ذمے داری سیاسی جماعتوں کی ہے کہ وہ بحران سے بچنے کے لیے حکومتیں قائم کر کے مسائل حل کریں۔
ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت بنا رہی ہے۔ بلوچستان میں بھی حکومت بنانے کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button