
خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سکیورٹی صورتحال پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کی قیادت نے بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم ظاہر کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہرقسم کے حالات کے لیے تیار ہے اور پاک افواج دشمن کے عزائم ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کرکے فاش غلطی کی ہے اور دشمن کو اپنی غلطی کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ پاکستان نے بھارت کے ڈرون اور جہاز مار گرائے ہیں۔
اس اجلاس میں ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف بھی شریک ہوئے۔






