
خلیج اردو
8 مئی 2025
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے مختلف شہروں پر ڈرون حملے کیے، جن میں ایک شہری شہید اور چار فوجی جوان زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اب تک بھارت کے 12 ڈرون مار گرائے ہیں۔
ترجمان کے مطابق بھارتی ڈرونز کراچی، لاہور، راولپنڈی، اٹک، گوجرانوالہ، بہاولپور، چکوال، ملتان، شیخوپورہ، گجرات، گھوٹکی، چھور اور میانو سندھ میں گرائے گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے مساجد اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جس پر پاکستان کی افواج نے لائن آف کنٹرول پر دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر چوکس اور تیار ہیں، اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ عالمی برادری بھارتی اشتعال انگیزی کی گواہ ہے، اور اسے فوری نوٹس لینا چاہیے تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم رکھا جا سکے۔






