
خلیج اردو
واشنگٹن:امریکی آف سٹیٹ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران نائب صدر وینس اور انہوں نے بھارتی اور پاکستانی سینئر حکام سے مسلسل رابطہ رکھا۔ ان رابطوں میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور عاصم ملک شامل تھے۔
Over the past 48 hours, @VP Vance and I have engaged with senior Indian and Pakistani officials, including Prime Ministers Narendra Modi and Shehbaz Sharif, External Affairs Minister Subrahmanyam Jaishankar, Chief of Army Staff Asim Munir, and National Security Advisors Ajit…
— Secretary Marco Rubio (@SecRubio) May 10, 2025
مارکو روبیو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، اور ایک غیر جانبدار مقام پر وسیع امور پر بات چیت شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم مودی اور شہباز شریف کی دانائی، دور اندیشی، اور قیام امن کی راہ اپنانے کے فیصلے کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔






