پاکستانی خبریں

پاکستان میں وزارتوں اور ڈویژنوں کیلئے فیک ای میلز الرٹ جاری کردیا گیا

خلیج اردو

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے نام پر جعلی وٹس ایپ میسجز اور ای میلز کا انکشاف۔ نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن سیکورٹی بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔۔ کابینہ ڈویژن نے وفاقی و صوبائی وزارتوں اور محکموں کو انتباہ جاری کردیا۔

وزارتوں کو جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات سے ہوشیار رہنے کی ہدایت ، کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا،جس میں بتایا گیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسٹنٹ ڈائریکٹر وزیراعظم آفس کے نام سے جعلی پیغامات بھیجے گئے، بدنیتی پر مبنی لنکس کے ذریعے صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ ہے۔

۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق جعلسازی میں ملوث وٹس ایپ کے نمبرز اور ای میل ایڈریس کا پتہ لگا لیا گیا، وزارتیں اور محکمے ایسے لنکس کو کھولنے سے پہلے تصدیق کرلیں، تمام وزارتیں اور محکمے ای میلز کیلئے استعمال ہونے والے کمپیوٹرز میں اینٹی وائرس انسٹال کریں۔

۔کابینہ ڈویژن نے جعلسازی میں استعمال ہونیوالے ای میل ایڈریس اور وٹس ایپ نمبرز کی فہرست بھی وفاقی وزاتوں اور محکموں کو فراہم کردی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button