پاکستانی خبریں

اگلے مہینے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 71 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی

پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان سٹاف لیول مذاکرات آئندہ ماہ ہونگے۔۔ فریقین کے درمیان مذاکرات 2 نومبرکو شیڈول ہیں۔پاکستان مذاکرات کی کامیابی کیلیے پرامید۔ منظوری کی صورت میں اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت 71 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کی قیادت ناتھن پورٹر کرینگے۔ پاکستان ٹارگٹ کے مطابق بیرونی قرضوں کے حصول میں ناکام رہا۔ اس کے باوجود مذاکرات کی کامیابی کے لیے پرامید ہے۔ مذاکرات کامیاب ہونے پر آئی ایم ایف کا بورڈ قرضہ کی اگلی
قسط منظور کرے گا۔

 

دسمبرمیں پاکستان کو قسط جاری کرنے کے لیے آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس ہوگا۔ یوروبانڈز اور کمرشل
قرضے حاصل کرنے کے باوجود بیرونی فنانسنگ میں شارٹ فال سامنے آیا۔ شارٹ فال کا اندازہ ساڑھے چار ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
مذاکرات میں ڈالرکے مقابلے میں روپے کا ایکسچینج ریٹ بھی زیر غور آئے گا۔ مانیٹری پالیسی کے نتائج پر بھی بات ہوگی۔

 

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاورڈویژن سرکلرڈیبٹ میں کمی لانے کی شرط پوری کرچکی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button